تازہ ترین

پی ٹی آئی کے زیر اہتمام ریلی تحصیل چیرمین موڑکھو تورکھو میر جمشید الدین کے دفتر سے شروع ہوکر بونی بازار چوک پر احتتام پذیر

چترال ( نمائندہ ) جمعہ کے روز پی ٹی آئی کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی جو کہ جنال کوچ میں واقع تحصیل چیرمین موڑکھو تورکھو میر جمشید الدین کے دفتر سے شروع ہوکر بونی بازار چوک پر احتتام پذیر ہوا جس میں سینکڑوں سواروں نے شرکت کی۔ تحصیل چیرمین میر جمشید الدین کی قیادت میں نکلنے والی یہ ریلی اپنی نوعیت کی منفرد بتائی جاتی ہے جس کی طوالت جنال کوچ سے بونی چوک تک محیط رہی۔ ریلی کے شرکاء امپورٹڈ حکومت نامنظور کے فلک شگاف نعرے لگارہے تھے جبکہ ریلی کے احتتام پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے میر جمشید الدین ، الحاج رحمت غازی اور دوسرے رہنماؤں نے کہا کہ عمران خان کو اسلام آباد پہنچنے سے کوئی نہیں روک سکتا اور امپورٹڈ حکومت کی تاریخی ناکامی عوام کے سامنے عیاں ہوگئی ہے اور یہی وجہ ہے کہ کراچی سے چترال تک ہر ایک خان صاحب کی طرف پکار پر لبیک کہہ رہا ہے ۔

Related Articles

Back to top button