192

چترال پولیس لوئر کی منشیات فروشوں کے خلاف سخت کریک ڈاوٴن جاری۔21لیٹر دیسی شراب (ٹارہ) برآمد۔ملزم گرفتار

چترال(نامہ نگار )آر۔ پی۔او ملاکنڈ سجاد خان کی ہدایات پر منشیات فروشوں کے خلاف سخت کریک ڈاوٴن جاری۔ڈی۔پی۔او لوئر چترال ناصر محمود نے مکروہ دھندے میں ملوث افراد سے اہنی ہاتھوں سے نمٹنے کا تہیہ کر رکھا ہے ۔انچارچ نارکوٹیکس ایریڈیکشین ٹیم ابرار احمد اور نیٹ ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم عظمت خان ولد نواز خان سکنہ اڑیان ایون کے قبضے سے 21لیٹر دیسی شراب (ٹارہ) برآمد۔ملزم گرفتار ۔مزید تفتیش جاری۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں