260

سڑک کے کنارے غیرقانی کاروبارکرنے والوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی/ایڈیشنل اے سی عدنان حیدرملوکی

چترال(ڈیلی چترال نیوز)ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر لوئرچترال عدنان حیدرملوکی نے سینٹینل ماڈل ہائی سکول چترال روڈ کے غیرقانونی ریڑھی بانوں،پالشی اورفرش پرسامان فروخت کرنے والوں کوہٹاکرپیدل چلنے والوں کے لئے خالی کروائے۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ سینٹینل ماڈل ہائی سکول روڈ کے فٹ پاتھ خوبصورت بنائے جارہے ہیں تاکہ پیدل چلنے والوں کو تکلیف نہ پہنچے۔سڑکوں کی مرمت اور فٹ پاتھ کی تعمیر پر کافی روپیہ خرچ کیاجارہاہے اورپانی کے نکاس کا اہتمام بھی کیا جا رہا ہے۔ریڑھیاں سڑک کے کنارے لگاکریہ لوگ فٹ پاتھ پر قابض ہوتے ہیں۔ریڑھی بانوں نے آدھی سڑک پر قبضہ کرکے پیدل چلنے والوں کےلئے رکاوٹ پیدا کر ر ہے ہیں۔انہوں نے اس روڈ پرقائم ایجوکیشن آفیس،ڈسٹرکٹ بارروم کے ذمہ داروں کوبھی سڑکوں میں غیرقانونی کاروبارکرنے والے کی نشاندہی کرنے کی ہدایت کی۔سڑک کے کنارے بیٹھے ایک پالشی شخص جوکئی سالوں سے جوتے پالش کررہےہیں نے کہاکہ گذشتہ دوتین مہینوں سے ایک لڑکاایک ہزارروپے ماہانہ کرایہ کہہ کرہم سے لے جارہے ہیں ۔جس کے خلاف اے اے سی نے انکوارئی کرنے کافیصلہ کیا۔سکول انتظامیہ نے صاف انکارکیاہم نے گذشتہ تین سالوں سے کسی سے ایک روپیہ کرایہ نہیں لیاہے بارباران لوگوں کو یہاں سے اٹھانے کے باوجود ریڑھیاں لگاتے ہیں۔اس روڈ کوپیڈل چلنے والوں کے لئے تمام رکاٹیں ہٹاکرضلعی انتظامیہ نے اہم قدم اُٹھایاہے ۔علاقے کے مکینوں نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سے اپیل کی ہے کہ وہ عوام کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے تجاوزات کے خلاف بھرپور کاروائی کریں اور علاقے کو تجاوزات سے مکمل طور پر پاک کریں تاکہ اہل علاقہ سکھ کا سانس لے سکیں۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر لوئرچترال عدنان حیدرملوکی نے کہاکہ مقامی انتظامیہ بازار کی خوبصورتی پرکوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی انہوں نے سڑک کے کنارے بیٹھے ریڑھی بانوں کومتنبہ کیاہے کہ سڑک کنارے کاروبار سے باز آجائے وگرنہ انتظامیہ سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں