تازہ ترین

وائس چانسلر کی سربراہی میں جامعہ چترل کے سنئیر اسٹا ف نے یونیورسٹی کی سائٹ کا معائنہ کیا۔

چترال (پ-ر) جامعہ چترال کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق جامعہ کی ٹیم نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظاہر شاہ کی قیادت میں یونیورسٹی کی سائٹ کا معائنہ کیا۔ واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ کلٹر کی جانب مجوزہ زمینات کی سرکاری طور پر یونیورسٹی کو حوالہ کرنے کے بعد جامعہ کی ماسٹر پلاننگ کے حولے سے فیلڈ پر جاکر یہ جامعہ کے اہلکاروں ک یہ پہلا دورہ تھا۔جس میں مختلف شعبہ جات، دفترات اور کھیل کے میدانوں کیلئے مختص مقامات کے تعین میں مدد ملے گی۔ اس دورے میں پراجیکٹ ڈائریکٹر انجئر ضیاءاللہ، پرووسٹ ڈاکٹر تاج الدین، ایڈیشنل رجسٹرار ڈاکٹر ناظم رحیم، ڈپٹی ڈائیریکٹر پی اینڈ ڈی نجی اللہ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن مصطفی کمال اور اسسٹنٹ ڈائیریکٹر ورکس انجنئیر عطاءاللہ بھی شامل تھے۔ یاد رہے کہ جامعہ کی ماسٹر پلاننگ، ڈیزائننگ وغیرہ کیلئے ایک معروف کنسلٹنٹ فرم کے ساتھ پہلے ہی سے معاہدوں پر دستخط ہوچکے ہیں۔

Related Articles

Back to top button