214

ڈپٹی کمشنر لوئر چترال نے گولین گول ہائیڈرو پاور ہاؤس کا دورہ

چترال(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر لوئر چترال ارشد قیوم برکی نے گولین گول ہائیڈرو پاور ہاؤس کا دورہ کیا۔پاور ہاؤس کی پیداواری صلاحیت اور استعمال کے بارے میں پاور ہاوس کے ذمہ دار افسران اور مینیجمنٹ ٹیم کی طرف سے ڈی سی لوئر چترال کو بریفنگ دی گئی۔اور ساتھ میں پاور ہاوس کے ممکنہ فوائد کے بارے میں ڈی سی کو اگاہی دی گئی۔ڈی سی نے پاور ہاوس کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا۔ڈپٹی کمشنر لوئر چترال نے پاور ہاوس کے سیکیورٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا ۔اور ڈی سی نے مینیجمنٹ ٹیم کو سیکیورٹی انتظامات مزید بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں