199

علاقہ ارکاری کو جانے والے راستے کی بحالی میں لوئر چترال پولیس کے جواناں کمیونٹی سروس اور انگیجمنٹ کے تحت پیش پیش

علاقہ ارکاری کو جانے والی روڈ پیچ اوچ مومی کے مقام پر برفانی تودے گرنے کی وجہ سے ہر قسم امد ورفت کے لیے بند ہوا ہے جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ڈی۔پی۔او لوئر چترال ناصر محمود (PSP) نے کمیونٹی سروس اور پبلک انگیجمنٹ پلان پر عملدرامد کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل لٹکوہ کو خصوصی ہدایات دیں کہ عوام کے مشکلات کے پیش نظر سڑک کی بحالی کو ہر صورت یقینی بنائیں ۔
ایس ڈی پی او نذیر شاہ نے تھانہ لٹکوہ, شغور اور ارکاری سے پولیس جوانوں کی ایک ٹیم تشکیل دے کر برفانی تودہ ہٹانے میں مصروف ہیں۔

لوئر چترال پولیس معاشراتی جرائم کی روک تھام کے ساتھ ساتھ کمیونٹی سروس اینڈ انگیجمنٹ کے تحت فلاحی کاموں میں بھی بڑھ چرھ کر حصہ لے رہے ہیں جہاں پر بھی عوام کو پولیس کی ضرورت ہوگی وہاں پر ہمارے جوان مقامی افراد کے شانہ بشانہ ہونگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں