234

چترال شہر کے قریب بونی روڈ پر واقع کاربتوڑی کے مقام پر پہاڑی سرک کر سڑک پر گرنے سے لویر اور اپر چترال کے درمیان موٹر گاڑیوں کی ٹریفک منقطع

چترال ( نامہ نگار) چترال شہر کے قریب بونی روڈ پر واقع کاربتوڑی کے مقام پر پہاڑی سرک کر سڑک پر گرنے سے لویر اور اپر چترال کے درمیان موٹر گاڑیوں کی ٹریفک منقطع ہوکر رہ گئی ہے جبکہ تین دن گزرنے کے باوجود نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے سڑک کھولنے کے لئے کوئی کام شروع نہیں کراسکی ہے جس سے روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں مسافر متاثر ہورہے ہیں۔ پہاڑی کے گرنے کی پہلے 24گھنٹوں کے دوران پیدل بھی اس مقام کو عبور نہیں کیا جاسکتا تھا جبکہ مقامی انتظامیہ نے سرتوڑ کوشش کے بعد پیدل کے لئے کھول دی ہے لیکن بیمار، بچے اور عمر رسیدہ افراد کے لئے اب بھی بند ہے۔سڑک کی مزید بندش کی صورت میں اپر چترال میں غذائی قلت کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے کیونکہ گزشتہ دنوں بارش اور برفباری کی وجہ سے دکانوں اور گوداموں میں اشیائے خوردونوش کے ذخیرے کم رہ گئے تھے۔ دریں اثناء سول سوسائٹی کے نمائندوں نے وقاص احمد ایڈوکیٹ کی قیادت میں متاثرہ مقام پر احتجاجی مظاہرہ ہوا جس میں وفاقی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور این ایچ اے کے خلاف نعرہ بازی کی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں