228

اپراورلوئرچترال سے تعلق رکھنے والے 11 پولیس افسران کوگریڈ 17 میں ترقیاں دےدی گئیں

چترال (ڈیلی چترال نیوز)محکمہ پولیس خیبرپختونخوا کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اپراورلوئرچترال سے تعلق رکھنے والے تعلق رکھنے والے 11انسپکٹرز کی بھی بطور ڈی ایس پی (BS-17) پر مستقل بنیادوں پر ترقی میں ترقی دے دی گئیں۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر لوئر چترال اکرام اللہ خان نے چترال پولیس کے تمام افسراں و جواناں کی جانب سے طرف ترقی پانے والے پولیس افسران کومبارک باد پیش کیے ۔ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اف پولیس کے عہدے پر ترقی پانے والے چترال کے پولیس افسروں میں احمدعیسی، ڈی ایس پی حسن اللہ، ڈی ایس پی محی الدین، ڈی ایس پی اقبال کریم ، ڈی ایس پی تمیز الدین ، ڈی ایس پی محمدشفیع شفاء،مبارک احمد، ڈی ایس پی غلام علی، ڈی ایس پی امیرشاہ ، ڈی ایس پی بہادرخان اور ڈی ایس پی نذیرشاہ کے نام شامل ہیں۔
چترال پولیس افسران اور اہلکار عوامی خدمت اور تحفظ عامہ کے جذبے سے سرشار ہو کر اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں خوش اسلوبی سے سر انجام دے رہے ہیں۔ چترال پولیس کے افسراورجوان عوامی خدمت کو نصب العین بناکر قانون و انصاف کی بالادستی کو ہر حال میں مقدم رکھا جائےگا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں