257

سینیٹر فلک ناز چترالی کا قائد تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات

چترال(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فلک ناز چترالی نے پارٹی چیئرمین عمران سے ملاقات کی۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹ میں پی ٹی آئی کی رکن فلک ناز چترالی نے سابق وزیر اعظم اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے زمان پارک لاہور میں ملاقات کی جس میں خیبر پختونخوا اور پنجاب میں ہونے والے صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن کے بارے میں مشاور ت کی گئی۔ اس موقع پر پارٹی کے دیگر قائدین بھی موجود تھے۔ اس موقع پر سینیٹر فلک ناز چترالی نے پارٹی چیئرمین کو یقین دلایا کہ پی ٹی آئی اراکین سینیٹ اپنے کارکنا ن کو لیکر بھرپور انداز میں انتخابی مہم چلائیں گے اور پارٹی کی تاریخی کامیابی کے لئے تن من دھن کی بازی لگائیں گے۔ پارٹی قائد عمران خان نے سینیٹر فلک ناز چترالی اور دیگر راہنماؤں کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہیں موجودہ سیاسی صورتحال کے حوالے سے مزید ہدایات دیں۔
قبل ازیں سینیٹر فلک ناز چترالی نے خیبرپختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ محمود خان سے بھی ملاقات کرکے صوبے میں الیکشن کے حوالے سے مشاورت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں