206

بروک پُل (بروک سیر) سے گاڑی گزارنے کا شاندار منظر۔ بروک سیر گزشتے دو سالوں سے خاستہ حالی کا شکار

رپورٹ: آمیرنیاب…بروک پُل (بروک سیر) سے گاڑی گزارنے کا شاندار منظر۔ بروک سیر گزشتے دو سالوں سے خاستہ حالی کا شکار ہے, عوام ہر سیاسی جلسے کے لٸے تشریف انے والے سیاست دانوں, کھلی کچیری کیلٸے آنے والے افسر شاہی کے سامنے عرض بے سود کرتے ارہے ہیں لیکن مجال کسی کو عوام کے دُکھ کا مداوا ہو, ہواٸی اعلانات کرکے اپنا کام اور فاٸدہ عوام سے حاصل کرکے رفو چکر ہوتے آرہےہیں۔
بروک پل بروک کو مایون لشٹ, ہوژون و بالیم سے ملانے کا واحد راستہ ہے۔ اور سکول و کالجز کے بچے و بچیاں بھی اسی پل سے گزر کر تعلیمی اداروں تک پہنچتے ہیں۔ پُل کا حال اپکے سامنے ہے کسی بھی وقت کوٸی سانحہ پیش اسکتا ہے۔
عوامی نماٸیندے اور انتظامیہ کبھی تو کسی سانحے سے پہلے کوٸی قدم اٹھالیں, تاکہ انسانی جانیں بھروقت بچایا جا سکیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں