333

مشہور ہیروئن مونیکا نے اسلام قبول کرلیا، فلموں میں کام نہ کرنیکا عہد

نئی دلی:  بھارتی ریاست تامل کی مشہور فلمی ہیروئن مونیکا نے اسلام قبول کرلیا۔26 سالہ ادکارہ نے اپنا اسلامی نام ایم جی رحیما رکھا ہے۔ مونیکا کے والدین کا تعلق عیسائی مذہب سے ہے۔مونیکا نے واضح کر دیا کہ وہ قبول اسلام کے بعد اب فلم نگری کو خیر باد کہہ دیں گی اور آئندہ کبھی اداکاری نہیں کریں گی۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا میرے دائرہ اسلام میں آنے کی وجہ پیسہ یا پیارو محبت نہیں،بلکہ اسلامی اصول ہیں جنہوں نے مجھے اسلام کی طرف مائل کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اسلام کے متعلق 2010ئ سے پڑھنا شروع کیا اور میں دیگر لوگوں کی طرح یہی سمجھتی تھی کہ اسلام انتہا پسندی کا مذہب ہے لیکن اسلام تو امن کا مذہب ہے۔ واضح رہے کہ تامل فلم اذھاگی اورسلانتھی سے شہرت پانے والی مونیکا عرف ریکھا میروتھی راج نے ستر سے زائد ہندی،ملائلم،تیلگو اور کنادا فلموں میں ہیروئن اور چائلڈ سٹار کا کردار ادا کیا۔۔انہوں نے اپنی اداکاری کا آغاز آواسارا پولیس100میں چائلڈ سٹا رکی حیثیت سے کیا۔ اس سے قبل موسیقار اے آر رحمان اور یووان شنکر راجا بھی اسلام قبول کر چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں