295

بونی گول میں حفاظتی بند تعمیر نہ ہونا مایوس کن ہے، ایم پی اے مسئلے کو طول دے رہے ہیں/محمد شفیع

بونی(سرفراز شاہد)گولڈن مہرکہ تنظیم کے صدر محمد شفیع نے ایک اخباری میں کہا ہے کہ تین سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود بونی گول میں حفاظتی بند تعمیر نہ کرنا انتہائی افسوس ناک اور مایوس کن ہے۔ انہوں نے کہا کہ شروع دن سے عوام کا مطالبہ رہا ہے کہ بونی گول میں حفاظتی بند تعمیر کئے جائیں تاکہ یہاں کے لوگ اور املاک محفوظ ہو سکیں لیکن مقامی رکن صوبائی اسمبلی اس مسئلے کو حل کرنے کے بجائے ٹا ل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس سارے عمل کا نقصان پی ٹی آئی حکومت جو جاتا ہے کیونکہ عوام صوبائی حکومت سے متنفر ہوتے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ صوبائی حکومت عوامی مسائل حل نہ کرنے کی پاداش میں ایم پی اے سردار حسین سے جواب طلبی کرے ۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں ترقی تب ہوگی جب عوامی مسائل حل ہونگے مگر جب لوگوں کے جان اور مال محفوظ نہ ہوں تو ترقی کیسے ہوسکے گی۔ لہذا صوبائی حکومت اس جانب توجہ دے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں