196

شندور روڈ ہلکی ٹریفک کے لئے کھول دیاگیا

شندور(امیر نیاب) شندور روڈ ہلکی ٹریفک کے لئے کھول دیاگیا۔ اطلاعات کے مطابق چترال انتظامیہ نے بولڈوزر کی مدد سے شندور گلگت بلتستان اور چترال کے درمیان زمینی رابطہ  شندور ٹاپ سے بحا ل ہو گیا ۔ شندور ٹاپ پچھلے پانچ ماہ سے بند تھی جو کہ گزشتہ روز چھوٹی گاڑیوں کے لیے کھول دیاگیا ہے۔ شندور ٹاپ میں برف کے باعث چترال کا گلگت بلتستان کے ساتھ زمینی رابطہ منقطع تھا جس کی وجہ سے چترال کے عوام کو سخت سفری مشکلات درپیش تھے ۔ شندور ٹاپ کھلتے ہی چترال سے گلگت بلتستان کے لیے چھوٹی گاڑیوں کی سروس شروع ہوگئیمیں برف ہٹاکر شندور روڈ  ہلکی ٹریفیک کے لئے کھول دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں