193

چترال چیمبر کی درخواست پر چترال بازار اور دروش بازار کی سڑکوں کی مرمت اور لائننگ کیلئے 4کروڑ 21لاکھ روپے کی فنڈ فراہم

چترال (محکم الدین ) چترال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سرتاج احمد خان نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ کہ انہوں نے چترال چیمبر کی درخواست پر چترال بازار اور دروش بازار کی سڑکوں کی مرمت اور لائننگ کیلئے 4کروڑ 21لاکھ روپے کی فنڈ فراہم کی ۔ پیر کے روز انہوں چترال آتالیق بازار میں تجاوزات کے خاتمے کے بعد سڑکوں کی مرمت اور بلیک ٹاپنگ کے کام کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر سی اینڈ ڈبلیو انجینئرز ، صدر تجار یونین چترال حبیب حسین مغل اور تاجر برادری کے افراد موجود تھے ۔ انہوں نے سی اینڈ ڈبلیو سے کام کو معیار کے مطابق مکمل کرنے کا مطالبہ کیا ۔ اور موقع پر سڑک پر بچھائے گئے ناقص بجری کی جگہ پتھر توڑ کر بچھانے اور نالیوں کو بہتر طریقے پر تعمیر کرنے ضرورت پر زور دیا ۔ سرتاج احمد خان نے کہا ۔ کہ صوبائی حکومت نے تاجر برادری کو مشکلات سے نکالنے یہ فنڈ فراہم کیا ہے ۔ اس لئے اس فنڈ کے استعمال میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔ سی اینڈ ڈبلیو انجینئر نے سڑک کے اطراف میں قائم مارکیٹ اور اڈے سے مین سڑک پر چھوڑے گئے نالیوں کیلئے متابادل انتظام کرنے کی ہدایت کی ۔ تاکہ بلیک ٹاپنگ کے بعد نکاسی کے پانی کی وجہ سے سڑک کو نقصان نہ پہنچے ۔ انہوں نے ٹھیکہ دار کو سڑک معیار کے مطابق تعمیر کرنے کی ہدایت کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں