215

پاکستان تحریک انصاف نے قومی وطن پارٹی سے ایک بار پھر راہیں جدا کر لیں

صوبے کی مقتدر جماعت پاکستان تحریک انصاف نے ایک بار پھر قومی وطن پارٹی کے ساتھ اپنے اتحاد کا خاتمہ کیا ہے۔ آج اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی حکومت کے ترجمان شاہ فرمان کا کہنا تھا کہ پنامہ سمیت کسی بھی معاملے پر قومی وطن پارٹی ان کی ہمنوا نہیں اور صرف اقتدار کے لیے اتحاد قائم نہیں رکھ سکتے۔انہوں نے مزید کہا کہ اتحاد کے خاتمے کا فیصلہ پارٹی کے چیئرمین عمران خان نے کیا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل 2013 میں بھی پاکستان تحریک انصاف نے قومی وطن پارٹی کے وزراء پر کرپشن کے الزامات عائد کرتے ہوئے اس کے ساتھ اپنا اتحاد ختم کیا تھا جس کے بعد قومی وطن پارٹی اپوزیشن بنچزپربیٹھ گئی تھی تاہم گزشتہ سال دونوں جماعتوں نے ایک بار پھر اتحاد کر لیا تھا۔دوبارہ اتحاد کے بعد سکندر شیرپائو کو محکمہ داخلہ اور ایریگیشن جبکہ انیسہ زیب طاہر خیلی کو معدنیات کی وزارت دی گئی۔ اتحاد کے خاتمے کے حوالے سے قومی وطن پارٹی کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں