227

دہشت گردوں کے خاتمے تک جنگ جا ری رہے آئی جی پی کے پی کے

ڈیرہ اسماعیل خان: آئی جی پی خیبر پختونخواہ صلاح الدین نے کہا ہے کہ شہر میں امن و امان کے لئے ہر ممکنہ اقدامات کرینگے سیکورٹی فورسز اور پولیس کیلئے مشتر کہ چیک پوسٹیں قائم کر دی گئیں ہیں جبکہ سر چ آپریشن کا سلسلہ بھی جاری ہے کئی مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا جن سے تفتیش جا ری ہے عوام کو چاہیے کہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں مشکو ک افراد کو دیکھتے ہی پولیس کو اطلاع کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے بازار توپانوالہ میں اچانک دورہ کے موقع پر تاجر تنظیموں کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیااس موقع پر انجمن تاجران کے مرکز ی صدر راجہ اختر علی ، حامد علی رحمان ، چوہدری محمد جمیل ، ڈاکٹر عبداللہ ظفر ی ، اشفاق چغتائی، محمد رمضان موجو د تھے آئی جی پی صلاح الدین خان محسود نے کہا کہ ملک میں امن وامان اور دہشت گردوں کے خاتمے تک جنگ جا ری رہے گی اور اس کے لئے ہمارے ساتھ عوام کا تعاون ضروری ہے چیک پوسٹوں پر تعینات پولیس اہلکاروں کو چاہیے کہ عوام کے ساتھ نر می رکھیں اور شر پسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں ڈیرہ میں امن و امان کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کررہے ہیں اس موقع پر تاجر رہنماؤں نے آئی جی پی صلا ح الدین خان محسود کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا اور ڈیر ہ آنے پر انکا شکریہ ادا کیا اور اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی قبل ازیں آئی جی پی صلاح الدین خان محسود کو پولیس گیسٹ ہاؤس میں آر پی او سید فدا حسن نے شہر میں ہونیوالی حالیہ ٹارگٹ کلنگ اور امن امان کے حوالے سے کئے گئے انتظامات پر انہیں تفصیلی بریفنگ دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں