199

سی ڈی ایل ڈی کے تحت ملاکنڈ ڈویژن کے چھ اضلاع میں چار ارب روپے کے چار ہزار چھوٹے بڑے منصوبے مکمل کیے جاچکے ہیں/ عنایت اللہ خان

سینئر وزیر بلدیات و دیہی ترقی خیبر پختونخوا وپارلیمانی لیڈر جماعت اسلامی عنایت اللہ خان سی ڈی ایل ڈی کے تحت ملاکنڈ ڈویژن کے چھ اضلاع میں چار ارب روپے کے چار ہزار چھوٹے بڑے منصوبے مکمل کیے جاچکے ہیں اور سی ڈی ایل ڈی کو بونیر میں توسیع دے کر 20 کروڑ روپے کے لاگت سے 150 سکیمیں اس سال مکمل کیے جائیں گے ۔ سی ڈی ایل ڈی کے اسکیمیں ضلعی ترقی کے جانب ایک اہم قدم ہے ۔ تمام اسکیمیں کمیونٹی کے تعاون سے مکمل کیے جائیں گے ۔ ہم نے ایسے منصوبے ترتیب دیے اور ایسے پرجیکٹ شروع کیے ہیں جس کی مثالیں ملک کے اندر اور بیرون ملک دی جا رہی ہے۔ بونیرکو ماڈل ضلع بنانے کا تہیہ کر رکھا ہے۔یہاں پر سڑکوں ، پلوں اور تعلیمی اداروں جال بچھایا جا رہا ہے۔وہ بونیر میں سی ڈی ایل ڈی کے توسیعی پروگرام کے افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ تقریب سے صوبائی وزیر زکواۃ و عشر حبیب الرحمان خان ، ڈپٹی کمشنر بونیر ظریف المعانی ، ضلعی ناظم ڈاکٹر عبید الرحمان ،سی ڈی ایل ڈی کے سربراہ سید رحمان ،ڈی پی او بونیر ، تحصیل ناظمین ، ضلعی اور تحصیل ممبران اور دیگر نے شرکت کی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر وزیر عنایت اللہ خان نے کہا کہ سی ڈی ایل ڈی کے تحت ملاکنڈ ڈویژن کے چھ اضلاع میں اربوں روپے کے پراجیکٹس مکمل کیے جاچکے ہیں جس سے یہاں کے عوام کے زندگی میں خوشنما تبدیلی آئی ہے اور اب سی ڈی ایل ڈی کو بونیر میں توسیع دی گئی ہے اور کمیونٹی کے تعاون سے بیس کروڑ روپے کے لاگت کے 150 منصوبے شروع کیے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت کی بہتر طرز حکمرانی کی بدولت نظام میں بہتری آئی ہے اور لوگوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہونے شروع ہوئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سی ڈی ایل ڈی کے تمام منصوبے محکمہ بلدیات کے تحت مکمل کیے جائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ سی ڈی ایل ڈی کا بنیادی مقصد کمیونٹی کو براہ راست فائدہ پہنچانا ہے اور ترقیاتی منصوبوں کو کمیونٹی کے مشورے سے پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ اس پروگرام کے تحت مخصوص علاقوں کے بجائے تمام علاقوں میں یکساں منصوبے بنائیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں