244

دنين ميں آگ لگنے سے ايک پرائيويٹ سکول کی متعدد کمرے جل کر خاکستر

چترال ( نمائنده   ) دنين کے مقام پر جمعہ کی علی الصبح ايک پرائيويٹ آفاق نامی سکول کی عمارت ميں آگ لگی جو ديکهتے ہی ديکهتے پوری بلڈنگ کو اپنی لپيٹ ميں لے لی۔جبکہ فائر فائٹر گاڑياں دروش ميں آگ بجهانے ميں مصروف تهيں۔ تاہم چترال سکاوڻس ٬ چترال پوليس اور مقامی رضاکاروں نے ملکر آگ پر قابو پانے ميں کامياب ہوئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگی ہے۔ تاہم پوليس تفتيش کررہی ہے۔ نقصانات کا اندازه لاکهوں ميں بتايا جاتا ہے۔ علاقے کے عوام نے چترال سکاوٹس ٬ آرمی ٬ پوليس و ديگر حکام کا بروقت کاروائی پر شکريہ ادا کيا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں