244

پیمرا نے نیوز چینلز آف ایئر کردیئے،فیس بک, یوٹیوب اور ٹویٹر بھی بند

پیمرا کی جانب سے تمام نیوز چینلز کو آف ایئر کرنے کے حکم کے بعد ملک بھر میں فیس بک اور ٹویٹر کو انٹرنیٹ براؤزر کے ذریعے بند کردیا گیا ۔ذرائع کے مطابق پیمرا نے نیوز چینلز کو آف ایئر کرنے کا حکم اسلام آباد دھرنے کی براہ راست کوریج سے روکنے کے لیے کیا ہے۔پیمرا نے میڈیا پر کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کرنے کا کہا گیا ہے۔پیمرا کی جانب سے نیوز چینلز کو آف ایئر کرنے کے حکم کےبعد مختلف علاقوں میں نیوز چینلز کی نشریات بند کر دی گئی ہیں ۔ اس کے علاوہ ملک بھر میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک، ٹوئٹر اور یوٹیوب کو انٹرنیٹ براؤزر کے ذریعے بند کردیا گیا ہے۔انٹرنیٹ صارفین فیس بک، ٹوئٹر اور یوٹیوب کو موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے استعمال کرسکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں