224

پیپلزپارٹی کا ملک میں جمہوریت اور جمہوری اداروں کے ساتھ کھڑی رہنے کا اعلان

کراچی؛ آصف علی زرداری اور بلاول کی زیرصدارت پیپلزپارٹی کے رہنما ﺅںکے اجلاس میں ملک کی سیاسی اورامن وامان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اوراس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پارٹی ملک میں جمہوریت اور جمہوری اداروں کے ساتھ کھڑی ہے، اجلاس میں حکومت سے بھی تمام آئینی تقاضے پورے کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کے زیر صدارت اجلاس میں وزیر اعلی سندھ نے صوبے کی مجموعی امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی، اس موقع پر سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ صوبے میں امن وامان کی صورتحال قابومیں ہے۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں