305

ایم ایس ٹی ایچ کیوہسپتال بونی ڈاکٹرفیض الملک جیلانی کابونی دیدارگاہ میں قیام کردہ میڈیکل کیمپ کادورہ

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال)ایم ایس ٹی ایچ کیوہسپتال بونی ڈاکٹرفیض الملک جیلانی کابونی دیدارگاہ میں قیام کردہ میڈیکل کیمپ کادورہ ۔ایم ایس نے میڈیکل کیمپ میں موجوداسٹاف کوہدایت کی کہ ابتدائی طبی امدادکی سہولیات کوفراہم کرنے کے لئے تمام اقداما ت کئے جائے ۔ایم ایس ٹی ایچ کیوہسپتال نے اسماعیلی کمیونٹی کے ذمہ داروں کویقین دلایاکہ محکمہ ہیلتھ ڈیپارمنٹ لوگوں کی تعداد کومدنظررکھ کر9دسمبرکوہزہائنس پرنس کریم آغاخان کے تشریف آوری کے موقع پربونی دیدارگاہ میں صحت سے متعلق تمام انتظامات کومکمل کریگا۔ شروع دن سے لے کرآج تک دیدارگاہ میں صحت کی سہولیت فراہم کرنے پرکمیونٹی لیڈرزنے ایم ایس ٹی ایچ کیوہسپتال بونی ڈاکٹرفیض الملک جیلانی کاشکریہ اداکیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں