248

چترال اور گرد نواح کے وادیوں میں زلزلہ کے شدید جھٹکے، لوگ خوف ذدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفتروں سے باہر نکلے

چترال(رپورٹ شہریار بیگ) چترال اور گرد نواح کے وادیوں میں بدھ کے روز دوپہر 12بجکر 6منٹ کو زلزلہ کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔جس کے باعث لوگ خوف ذدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفتروں سے باہر نکلے۔زلزلے کا دورانیہ تقریباً 50سیکنڈ تھا۔ زلزلہ کے فوراً بعد ٹیلی فون کا نظام کچھ دیر کے لئے معطل رہا۔جس کے سبب لوگوں کو اپنے اہل عیال کی خیریت دریافت کرنے میں مشکلات پیش آئیں۔اب تک چترال کے کسی بھی جگہ سے کسی قسم کی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ دریں اثناء وادی چترال کے پہاڑوں پر برفباری اورزیرین مقامات پر شدید بارشوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے لواری ٹنل کے دونوں جانب ایک فٹ برف پڑی ہے جس سے ٹریفک کی روانی بُری طرح متاثر ہو گئی ہے اور مسافر مشکلات سے دوچار ہو گئے ہیںNHAنے رات کے اوقات میں لواری ٹنلکے راستے گاڑیوں کے آنے جانے پر پابندی لگا کر دن کے اوقات کا شیڈول مقرر کیا ہے۔جبکہ گرم چشمہ اور کیلاش وادیوں میں تقریباً 6انچ برف پڑی ہے۔برفباری اور بارشوں سے سردی میں اضافہ ہو گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں