275

ضلعی انتظامیہ عوام کی دکھ درد میں برابرکاشریک ہے؍اسسٹنٹ کمشنر چترال ساجدنواز

چترال(ڈیلی چترال )ڈپٹی کمشنر چترال ارشادسودھرکی خصوصی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنر چترال ساجدنوازنے گذشتہ روزکالاش ویلی بمبوریت کے بالائی دیہات میں مسلادھاربارش سے کندیساراورکراکال گاؤں میں سیلاب سے متاثر خاندانوں کوخیمے،کمبل ،رضائی ،تولائی ،ترپال وغیرہ ،فوڈپیکچ جس میں گھی،آٹا،دالیں،چاول،چینی اوردیگرضرورت اشیاء پہنچائیں۔سیلاب میں چارگھروں ،ایک آرامشین،گرین گودام،اورمکئی کے فصلوں کونقصان پہنچاہے جبکہ ایک گھرمکمل طورپربہہ گیاہے۔اسسٹنٹ کمشنر چترال ساجدنوازمتاثرین سے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرتے ہوئے کہاکہ ضلعی انتظامیہ عوام کی دکھ درد میں برابرکاشریک ہے۔ جہاں بھی قداتی افات آنے کی اطلاع ملتے ہیں ضلعی انتظامیہ ابتدائی ریلیف پہنچنے کی کوشش کرتے ہیں۔اے سی چترال نے متعلقہ اسٹاف کوسختی سے ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ نقصانات کامکمل تہمینہ لگاکرکاغذاری کارروائی مکمل کریں تاکہ بروقت حکام بالاتک پہنچاسکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں