496

چترا ل بائی پاس روڈ میں لوہے کے بنے ہوئے کیٹ آئیز کو اکھاڑنے کا عمل اپنی نگرانی میں شروع کرادیا ہے/ اسسٹنٹ کمشنر چترال ساجدنواز

چترال (ڈیلی چترال نیوز)ڈپٹی کمشنر ارشادسودھر کی خصوصی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنر ساجدنواز نے چترا ل بائی پاس روڈ میں لوہے کے بنے ہوئے کیٹ آئیز کو اکھاڑنے کا عمل اپنی نگرانی میں شروع کرادیا ہے جوکہ اسپیڈ بریکرکے طور پر استعمال کئے جارہے تھے ۔ بدھ کے روز اپنے دفتر میںایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ غیر ضروری طور پر لگائے گئے ان کیٹ آئیز کی وجہ سے مختلف نوعیت کے مسائل پیدا ہورہے تھے جن میں موٹر گاڑیوں کی ٹائروں کے پھٹ جانے کے خطرات بڑھ جانے کی وجہ سے نہ صرف حادثات رونما ہورہے تھے بلکہ ذیادہ اسپیڈ میں چلنے والی گاڑیوںکی رفتار دھیمی کرنے سے ذیادہ مقدار میں دھواں خارج ہوکر فضائی آلودگی کا بھی باعث بن رہا تھا۔ ۔ انہوںنے کہاکہ عوامی مطالبات پرچترال بائی پاس روڈ میں لوہے کے بنے ہوئے سپیڈ بریکر (گٹکے) لگائے گئے ہیں کومکمل ختم کئے جارہے ہیں اور ایک عرصے مختلف عوامی حلقوں سے ان کو اکھاڑنے کا مطالبہ کیا جارہاتھا۔انہوں نے ڈرائیوروں پر بھی زور دیا کہ وہ ٹریفک کے قوانین کی مکمل پابندکرتے ہوئے ڈرائیونگ کیا کریں اور بائی پاس روڈ پر تیز رفتاری سے گریز کریں اور یہ ایک حقیقت ہے کہ کیٹ آئیز کی تنصیب کا مقصد اوور اسپیڈنگ کو روکنا تھا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں