295

شندورپولوٹورنامنٹ سے قبل اختلافات ختم کرناہونگے،ڈپٹی کمشنر

غذر(رحمت ولی )شندو رپولوٹورنا منٹ کے لئے ٹیم سلیکشن کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر غذر شجاع عالم کی سربراہی میں ایک اہم مٹنگ منعقد ہو ئی جس میں پھنڈر یاسین گوپس کے پولو کھلاڑیوں کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر گوپس یاسین ایس پی غذر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹوارزم غذر پولو ایسوسیشن کے صدر اور اور گوپس پھنڈر کے سیاسی نمائندو ں نے شرکت کی ۔مٹنگ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر غذر نے سختی سے ہدایت کی کہ شندو ر میلے سے پہلے اپس کا معاملہ اور اختلافات کو ختم کرکے مکمل تیاری کے ساتھ ٹیم کو کھیلنے جانا چاہیے تاکہ پاکستان کے دور دراز کے علاقوں اور بلخصوص بیروں ممالک سے ائے ہوئے پولو کے شائقین اپ کے نظم و ضبط سے متاثر ہوکر اور اپ کی مہمانداری کا اچھا پیغام لے کر اپنے علاقوں کوواپس جائے ۔انہوں نے کہا کہ پہلے سال کی طرح اس سال بد نظمی نہیں ہونی چاہیے اور اسے انتظامیہ برداشت بھی نہیں کرے گی ۔میٹنگ میں مطفقہ طور پر ایک کمیٹی تشکیل دی گئی اور کمیٹی کو ہدایت کی گئی کہ 26جون کو ٹیم کے کھیلاڑیوں کے ناموں کا انتخاب کر کے ڈپٹی کمشنر غذر کوان کھلاڑیوں ک کے ناموں کی فہرست پہنچاناچاہیے ۔ڈپٹی کمشنر غذر نے ایس پی غذر کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جوٹیم کمیٹی تشکیل دے گی اس ٹیم کے علاو ساتواں گھوڑا لے جانے کی ہر گز اجازت نہیں ہوگی ۔اس کمیٹی میں انتظامیہ کی طرف سے اسسٹنٹ کمشنر گوپس یاسین صفت خان ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر گاہکوچ اے ڈی ٹوارزم اور صدر پولو ایسو سیشن ضلع غذر راجہ اشراف کا نام منتخب کیا گیا جبکہ پھنڈر اور گلاغمولی کےپولو کھلا ڑیو ں کے باہمی اتفاق پر پھنڈر سے نمبردار چھر گولی خان حافظ عبدالرحیم سابق امید وار جی بی اسمبلی فیصل شہزاد صوبیدار شیر مدد شاہ سابق ممبر ضلع کونسل غذر شیر جہان جبکہ ٹیرو گلاغمولی سے سابق پیلئیر محمد عالم خان ایڈوکیٹ نادر خان سابق چیر مین یونین کونسل ابراھیم خان سابق ضلعی ممبر خان اکبر خان اور سابق ممبر یونین کونسل و صدر گلاغمولی پولو ایسوسیشن شیر ولی کا نا م شامل کیا گیا ۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کیا کہ اس کمیٹی کا کا م صر ف ٹیم تشیکیل دینا ہی نہیں بلکہ ٹیم کو شندور پولوگرانڈ میں داخل کرنے تک اپنا کردار ادا کرے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں