200

خالد بن ولی جیسے ایماندار، فرض شناس افسر کی رحلت پورے چترال کے لئے عظیم نقصان کا باعث ہے/ جائنٹ سیکرٹری خدیجہ بی بی

چترال ( نمائندہ ڈیلی چترال) عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کی جائنٹ سیکرٹری خدیجہ بی بی نے خالد بن ولی کی انتقال پر عبدالولی خان عابد ایڈوکیٹ اور ان کے غمزدہ خٰاندان کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی اور لواحقین کی صبر جمیل کے لئے دعا کی ہے۔ پشاور سے جاری کردہ ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ خالد بن ولی جیسے ایماندار، فرض شناس اور حسن اخلاق سے مزین جوانسال افسر کی رحلت پورے چترال کے لئے عظیم نقصان کا باعث ہے۔ انہوں نے کہاہے کہ خالد بن ولی بہت ہی کم عمری میں ہی شہرت کی بلندی پر پہنچ گئے تھے اور نیک نام افیسر، جج، کھلاڑی اور شاعر کے طور پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا تھا اور ان کی حادثاتی انتقال سے پوری وادی چترال میں سوگ اور غم کی لہر دوڑ گئی ہے اور ان کی تاریخی نماز جنازہ اس کا ثبوت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں