360

گھر کے علاوہ اردگرد کا ماحول صاف رکھنا ہماری ذمہ داری ہے، مسلمان ہمیشہ صفائی کاخیال رکھیں/اے سی عبدولولی /ٹی ایم اومصباح الدین

چترال (ڈیلی چترال نیوز) تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن دروش ،ضلعی انتظامیہ اور سول سوسائٹی کے تعاون سے دروش میں کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کا آغاز6نومبر2018کوجھاڑو لگاکرشروع کردیا جو کہ کئی دن تک جاری رہے گا جس کے دوران شہراور دیہات میں صفائی کے ساتھ ساتھ عوا م میں آگہی پھیلائی جائے گی۔صاف اور سرسبز پاکستان مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر درو ش عبدالولی خان ،تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن دروش مصباح الدین ،ری جمال عبد الناصر، ممبر تحصیل کونسل قسور اللہ قریشی ، تجار یونین کے صدر حاجی گل نواز اور دیگر عمائدین دروش نے کہاکہ صفائی کا مطلب صاف ستھرا رہناہے۔ہمیں روحانی صفائی کے ساتھ باطنی صفائی کا بھی خاص خیال رکھنا چاہیے۔ہمارا جسم اللہ کی دی ہوئی بہت بڑی نعمت ہے اور ایک تندرست جسم صحت مند تب ہی رہ سکتا ہے جب تک اس کی مناسب صفائی کی جائے۔ اس لیے جسم کو صاف رکھنا بہت ضروری ہے۔جہاں صفائی ہوتی ہے وہاں سے بیماریاں خود بخود ختم ہو جاتی ہیں۔انہوںنے کہاکہ ہم پورے دروش سے کچڑے کا مکمل خاتمہ کر کے وزیر اعظم عمران خان کے میشن کو آگے لے جانے میں اپنے کاوشوں کو بروئے کا ر لاوں گا۔دروش میں صفائی کیلئے خصوصی انتظامات کیے جائیں گے جس میں دوکانوں کے سامنے کوڑا دان اور خوبصورتی کیلئے دیواروں کو پینٹ کیا جائے گا۔ ہم صوبائی حکومت کے مشکور ہیں جنہوں نے دروش کو تحصیل کا درجہ دیا گیا اور تحصیل دروش میں عوامی آڈوں میں پبلک لیٹرینیں اور خواتین انتظار گاہ کی کوئی خاص بندوبست نہ ہونے کی وجہ سے انتہائی مشکلات پیش ہیں جنہیں جلد از جلد پورا کرنے کی یقین دہانی کرائی اور صفائی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دین اسلام میں صفائی کی اہمیت کو نصف ایمان کے برابر قرار دیا ہے اور دین فطرت ہونے کی بنا پر یہ بات روزمرہ کے مشاہدے میں بھی ہے کہ صفائی سے بیماریاں دور ہوجاتی ہیں اور صاف ماحول میں رہنے والے لوگ بھی طبیعت کے لحاظ سے نفیس ہوتے ہیں۔ انہوں نے کلین اینڈ گرین مہم کو چترال میں کامیاب بنانے کے حوالے سے دروش کے عوام پر زور دیا کہ وہ دروش میں اس مہم کو کامیاب کرکے دوسرے تحصیلوں کے لئے مثال قائم کریں۔انہوںنے مزیدکہاکہ جہاںمیں گندگی کے ڈھیر ہیںاُن کوٹی ایم اے کے گاڑی اٹھایاجائے گا، گھر کے علاوہ اردگرد کا ماحول صاف رکھنا ہماری ذمہ داری ہے، مسلمانوں کی روایات ہے کہ وہ ہمیشہ صفائی کاخیال رکھیں۔انہوںنے کہاکہ تحصیل سطح پر مہم شروع کریں گے، امید ہے کہ جیسے جیسے صفائی ہوگی مہم بڑھتی جائے گی، گرین اور کلین پاکستان مہم کی خوب کوشرمندہ تعبیرکریں گے۔واک میں سکول کے بچوں نے بھی حصہ لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں