339

سابق ضلعی فنانس سیکرٹری وفوکل پرسن وقاص احمد ایڈوکیٹ کاآئندہ کے لئے اے پی ایم ایل سے لاتعلقی کا اظہار

سابق ضلعی فنانس سکریڑی و فوکل پرسن اے پی ایم ایل و سابق وکیل جنرل پرویز مشرف وقاص احمد ایڈوکیٹ نے  مرکزی اور صوباٸی قاٸدین سے دلبرداشتہ ہوکرآج کے بعد کسی بھی فورم پراے پی ایم ایل کی سپورٹس کرنے سے دستبردارہونے کااعلان کیا۔اُنہوں نے ایک بیان میں کہا کہ مجھے مجبور ہوکر یہ قدم اٹھنا پڑا کیونکہ اے پی ایم ایل کا نہ کوٸی مرکزی اور نہ صوباٸی نماٸندہ فون اُٹھانے کی زخمت کرتا ہیں اور نہ پارٹی کی مصروفیات کے بارے میں ہمیں آگاہ کرتے ہیں لہذا میں سوشل میڈیا پرنٹ میڈیا وغیرہ میں اے پی ایم ایل کی حمایت نہیں کرونگااُنہوں نے مزید کہا کہ  اے پی ایم ایل کے ساتھ پرانے وابستگی کی کوٸی قدر نہیں رہی اس لیے میں اے پی ایم ایل سے لاتعلقی کا اظہار کرتا ہوں اگر کوٸی دوست میرے ساتھ متفق ہیں تو میرے اس فیصلے کی تاٸید کریں کیونکہ میں ہروقت اے پی ایم ایل کا ہرفورم پر دفاع کرتا آرہا تھا لیکن مرکزی قاٸدین نے ہمیں انتہاٸی مایوس کیا۔ایک سوال کے جواب میں اُنہوں نے کہا کہ فلحال اُن کا کسی پارٹی میں شمولیت کا ارادہ نہیں ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں