249

اختر حسین رضوی کو سکرٹیری کی ذمداری سنبھالنے پرٹیچرز ایسوسی ایشن گلگت بلتستان خیر مقد کرتے ہیں

اختر حسین رضوی کو سکرٹیری ایجوکیشن گلگت بلتستان کی ذمداری سنبھالنے پرٹیچرز ایسوسی ایشن گلگت بلتستان خیر مقدم کرتی ھے اور آ مید دکھتی ھے کہنظام تعلیم اور معیار تعلیم کو بہتر بنانے کے لیے میرٹ کا دامن ہاتھ سےجانے نہیں دیں گے ساتھ ساتھ معیار تعلیم کو فروغ دینے کے لیے اساتذہ کےجائز حقوق کی فی الفور فراہمی میں کردار ادا کریں گے فورٹیر سکیل 16 سے17 میں 600 خالی پوسٹوں پر فی الفور ترقیاں ٹیچنگ الاؤنس میں اضافہکنوینس الاؤنس 25 فی صد خصوصی تنخواہ جو کہ فوری حل طلب  مسائل ہیں جو کہایک عرصے سے پائپ میں ہیں۔ان خیالات کا اظہار ٹیچر ایسوسی ایشن گلگتبلتستان کے صدر حاجی شاہد حسین نے اپنا ایک بیان میں کیا۔انہوں نے مزیدکہا بد قسمتی سے محکمہ تعلیم کا المیہ یہ ھے کہ ہر تین ماہ میں سکرٹیریایجوکیشن گلگت بلتستان  تبدیل ھوتا ھے جس کی وجہ سے نظام تعلیم مفلوج ھو
کے رہ گیا ھے تمام تعلیمی نظام جمود کا شکار ھے جس کی وجہ سے تعلیمی عملبری طرح متاثر ھو چکا ھے یہ بات سمجھ سے بالاتر ھے اور سوالیہ نشان بھیھےکہ بار بار سکرٹیری ایجوکیشن گلگت بلتستان کی تبدیلی سے معاشرے میںشکوک و شبہات پیدا ھو رھے ھیں اور اس کے پیچھے کوئی خاص وجہ سمجھا جاتاھے لہذا ٹیچرز ایسوسی ایشن گلگت بلتستان اس بات کا شدید تشویش کا اظہارکرتے ہوئے حکام بالا سے پرزور مطالبہ کرتی ھے کہ اس قسم کے تعلیم کشاقدامات سے گریز کیا جائے بصورت دیگر ٹیچرز ایسوسی ایشن گلگت بلتستانشدید احتجاج کرنے پرمجبور ھوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں