36

برطانوی شاہی جوڑاچترال پہنچ گئے ائیرپورٹ پرپرتباک استقبال

برطانوی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن چترال پہنچ گیا برطانوی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن پاکستان کے دورے کے تیسرے روز خیبر پختونخوا کے علاقے چترال پہنچ گئے شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن چترال میں خصوصی ثقافتی شو میں شرکت کریں گے اور مقامی افراد سے بھی ملاقاتیں کریں گے شہزادی کیٹ نے ساس شہزادی ڈیانا کے نقش قدم پر چلتے ہوئے مور کے پروں سے سجی خوبصورت چترالی ٹوپی پہن رکھی ہے 1991 میں شہزادی ڈیانا نے بھی چترال کا دورہ کیا تھا اس موقع پر انہوں نے پرندے کے پر سے سجی روایتی چترالی ٹوپی پہنی تھی برطانوی شاہی جوڑا پیر کو پاکستان پہنچا ہے اور 18 اکتوبر کو وطن واپس روانہ ہوگا شاہی مہمان لاہور کا دورہ بھی کریں گے گزشتہ 10 سال میں کسی برطانوی شاہی جوڑے کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے

Print Friendly, PDF & Email