518

چترال شہر کے نواحی گاﺅں بکامک میں ایک شخص نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی کو پھانسی دے کر موت کی نیند سلادیا

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال ) چترال شہر کے نواحی گاﺅں بکامک میں ایک شخص نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی کو پھانسی دے کر موت کی نیند سلادیا جبکہ ایک شخص کو کلہاڑی سے وار کرکے زخمی کردیا۔ چترال پولیس کے مطابق بکامک کی رہائشی عبدالجلیل ولد علی محمد نے ناجائز تعلق کے شبہ میں اپنی بیوی کو گھر کے مویشی خانے میں لے جاکر پھانسی دے کر قتل کردیا جبکہ گاﺅں ہی کے رہایشی اول خان کے سر پر کلہاڑی سے وار کردیا جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں زیر علاج ہے۔ چترال پولیس نے تعزیرات پاکستان کے دفعات 302,324اور 311کے تحت ملزم کے خلاف مقدمہ دائر کرکے انہیں گرفتار کردیا ہے۔ دریں اثناءمقتولہ کو پوسٹ مارٹم کے بعد گاﺅںکے قبرستان میں دفن کیا گیا جوکہ تین بچوںکی ماں بتائی جاتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں