343

قاری فیض اللہ چترالی کا سیلاب سے متاثرہ یارخون لشٹ کا. بروقت اپنی ٹیم کے ساتھ دورہ۔علاقے کے لئے راشن پیکیج روانہ

چترال ..جعمہ  کی صبح یارخون لشٹ کے مقام پر24گھرسیلاب برد ہوگئے جبکہ مال مویشی کا بھی بہت ذیادہ نقصان ہوگیا۔دسویں جماعت کی طالبہ بھی سیلاب میں بہہ گئی جس کی نعش بعد میں برآمد کردی گئی۔سیلاب کی اطلاع ملنے پر معروف سماجی شخصیت قاری فیض اللہ چترالی بروقت اپنی ٹیم کے ساتھ سیلاب کے مقام پر پہنچے اور لوگوں کو محفوظ مقام کی طرف منتقل کرنے کے علاوہ فوری راشن پیکیج مستوج سے روانہ کردی گئی ہیں جو آج شام تک تمام متاثرہ خاندانوں میں تقسیم کردی جا ئیگی اس کے علاوہ مرحومہ بچی کے کفن دفن کا انتظام بھی قاری فیض اللہ چترالی کی طرف سے کردی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں