588

یاسین القرآن میمن فاونڈیشن کے زیر اہتمام لویر چترال اور اپر چترال کے مختلف مقامات پر سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کرکے گوشت غریبوں اور ضرورت مندوں میں تقسیم

چترال (ڈیلی چترال نیوز) عید الاضحی کے موقع پریاسین القرآن میمن فاونڈیشن کے زیر اہتمام لویر چترال اور اپر چترال کے مختلف مقامات پر سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کرکے گوشت غریبوں اور ضرورت مندوں میں تقسیم کی گئی۔ جمعیت علماء اسلام چترال کے جنرل سیکرٹری حافظ انعام میمن کے نمائندے جے یو آئی کے مقامی سینئر رہنما فضل الرحمن اور قاری وقار کے نگرانی میں انجام پانے والی اس قربانی پراجیکٹ میں سینکڑوں حیوانات ذبح کئے گئے جن میں اونٹ بھی شامل ہیں۔ جمعہ کے روز عید کے تیسرے روز چترال ٹاؤن کے جغور کے مقام پر اونٹ ذبح کرکے چترال میں نئی روایت قائم کی گئی۔ اس موقع پر فضل الرحمن،قاری وقاراوردیگرنے یاسین القرآن میمن فاونڈیشن کی کاوشوں کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ یاسین القرآن میمن فاونڈیشن اس مشکل وقت میں اپنے جدوجہدجاری رکھتے ہوئے عیدقربان کے موقع پرحکومتی ایس اوپیز کے مطابق منظم طریقے سے مستحق خاندانوں تک قربانی کاگوشت ان کے گھروں پہنچایاگیا اورمختلف علاقوں میں ہزاروں غرباء اورمستحق خاندانوں میں قربانی کا گوشت تقسیم کیا گیا ہے جس میں فاونڈیشن کے کارکن جوش و خروش سے حصہ لے رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں