328

چترال پولیس نے ایک غیر ملکی مشکوک شخص کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے ۔ جس کا تعلق ماسکو روس سے ہے

چترال ( محکم الدین ) چترال پولیس نے جمعرات کے دن ایک غیر ملکی مشکوک شخص کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے ۔ جس کا تعلق ماسکو روس سے ہے ۔ مذکورہ شخص مقامی لوگوںکے بیس میں 29 مارچ کو چترال پہنچا ۔ اور انہوں نے چترال میں شادی کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے اردومیں ایک اشتہار چترال کے مختلف مقامات میں چسپان کیا ہے، جس میں انہوں نے کہا ہے ۔ کہ وہ ایک مسلمان ہے اور ماسکو روس کا باشندہ ہے ۔ چترال میں شادی کرنے اور ایک گھر تعمیر کرنے کی خواہش رکھتا ہے ۔ اس روسی باشندے کا اصل نام APEGANSVIAHESLAXاور اسلامی نام TURUD ALIبتا یا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق اس شخص کے بارے میں جمعہ کے روز جی آئی ٹی میں فیصلہ کے بعد ہی مزید کاروائی کی جائے گی ۔ چترال پولیس نے مذکورہ شخص کے پاسپورٹ اور دیگر دستاویزت اپنی تحویل میں لے لی ہے ۔ اور اُس کو ہوٹل تک ہی محدود کر دیا ہے ۔ جہاں پولیس اُس کی نگرانی کر رہا ہے ۔ ذرائع نے بتایا ۔ کہ مذکورہ شخص نے شادی میں مدد دینے والے افراد کو دس لاکھ روپے معاوضہ دینے کا بھی اظہار کیا ہے ۔ تاہم شادی کا یہ اشتہار فی الحال اُس کے گلے پڑ گیا ہے ۔ اور اس نے پولیس اور سیکیورٹی کے دیگر اداروں کے اندر شکوک وشبہات کو جنم دے دیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص ماہ دسمبر 2015میں بھی چترال آیا تھا ۔ جسے پولیس نے واپس بھیج دیا تھا ۔ اب ماہ مارچ میں ماسکو روس کی شہریت رکھنے والا 28سالہ نوجوان تورود علی دوبارہ چترال پہنچ چکا ہے ۔ تاہم سیکیورٹی ادارے اُس کے بارے میں تحقیقات کر رہے ہیں ۔ کہ آخر یہ روسی نوجوان چترال میں شادی کرنے اور گھر بنانے میں کیونکر اتنی دلچسپی لے رہا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں