267

ایس پی ہیڈ کواٹر اقبال کریم کے زیر نگرانی پانچ روزہ وپین ہینڈنگ کورس منعقد

ڈی پی او لوئر چترال سونیہ شمروز خان PSP کی ہدایت پر موجودہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پولیس لائن چترال میں ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر اقبال کریم کے زیر نگرانی پانچ روزہ وپین ہینڈنگ کورس منعقد کیا گیا ۔اس کورس میں مڈکلشٹ سے شغور تک مختلف اداروں و عبادت گاہوں کے سیکیورٹی گارڈز کو ٹریننگ دی گئ۔ سکیورٹی گارڈز کو مختلف قسم کے ہتھیار سےمکمل متعارف اور روشناس کرایا گیا۔ہتھیاروں کوکھولنا۔ جوڑنا اور دوران فائرنگ ہتھیار جم ہونے کی صورت میں اسلحے کو کلیئر کرنے کے علاوہ سکیورٹی گارڈز سے فائر نگ پریکٹس کرایا گیا۔ اور مذید سکیورٹی کے دوران خدا نخواستہ ناخوشگوار واقعہ رونماء ہونے کی صورت میں عملی کاروائی پر پریکٹس کرائی گئ۔ دوران فائرنگ فرسٹ۔ سکینڈ۔ اور تھرڈ پوزشن آنے والے سکیورٹی گارڈجوانوں کواضافی تعارفی اسناد سےبھی نوازا گیا۔انشاء الله بہت جلد علاقہ لٹکوہ کے سیکیورٹی گارڈز کے لیے گرم چشمہ میں اس کورس کا اہتمام کیا جائے گا۔چترال کی پر امن فضا کو برقرار رکھنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں