218

چترال تیز ہواوں کے ساتھ موسلا دھار بارش ۔ مختلف مقامات پر سیلابی ریلے کی زد میں آکر مکانات کھڑی اور تیار فصلیں ،باغات اور جنگلات کو نقصان

اپر چترال تیز ہواوں کے ساتھ موسلا دھار بارش ۔
مختلف مقامات پر سیلابی ریلے کی زد میں آکر مکانات کھڑی اور تیار فصلیں ،باغات اور جنگلات کو نقصان پہنچنے کی اطلاع ہے ۔بونی نالے میں اونچے درجے کا سیلاب سے بولان لشٹ پل جزوی متاثر ہوئی ہے۔ چترال بونی روڈ جنالی کوچ کے مقام پر امدو رفت کے لیے بند ہے ۔تریچ پائن گاون میں سیلاب کی وجہ چھ 6گھرانے مکمل تباہ اور کئی مکانات کو جزوی نقصان پہنچنے کی اطلاع ،ساتھ مال مویشی،حیوانات ،تیار اور کھڑی فصلیں ،جنگلات ،باغات سیلابی ریلے میں بہہ گئے،ضلعی انتظامیہ نقصانات کا اندازہ لگانے اور امدادی کام شروع کرنے اور بند روڈ کھولنے کے لیے انتظامات کررہی ہے۔تریچ پائین کے مین روڈ اور رابطہ سڑکیں بھی بری طرح متاثر ہونے کی اطلاع ہے ،علاقہ کوشٹ میں تیز ہواوں کی بنا کئی چھت گرنے کے بھی اطلاع ہے ۔بونی کروئے جنالی میں کئی مکانات جزوی طور پر متاثر،اور فصلیں باغات سیلابی ریلے سے بری طرح متاثر ہونے کی خبر ہے۔ابتدائی اطلاع کے مطابق تریچ پائین کے ذیل افراد مکمل طور پر متاثر ہوئے ہیں ،تاہم مزید اس میں اضافہ ہونے کا حدشہ ہے ساتھ جزوی نقصانات کے فہرست مرتب ہوکر مکمل نہیں ہوئےہیں۔

عزیز اللہ والد گلاب خان 1520260397277 مکمل ڈیمج گھر

سردار والی خان والد مغتبر خان
1520218142113
گھر مکمل ڈیمیج

عبدل جہان خان والد مقدس خان
1520208332015
گھر مکمل ڈیمیج
سمیع الدین والد گلاب شاہ
1520121743951
چکی مشین دکان کے گدام مکمل حتم دکان جوزوی طور پر ڈ میچ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں