285

اپر اور لویر چترال کے اضلاع میں گرج چمک اور موسلادھار بارشوں نے درجنوں گھروں ، مکئی کی فصل اور باغات کو وسیع پیمانے پر نقصان

چترال (نمائندہ ) ہفتہ کے سہ پہر اپر اور لویر چترال کے اضلاع میں گرج چمک اور موسلادھار بارشوں نے درجنوں گھروں ، مکئی کی فصل اور باغات کو وسیع پیمانے پر نقصان پہنچادی اور متعدد مقامات پر سڑکوں کو موٹر گاڑیوں کی ٹریفک کے لیے بند کردیا جبکہ درجنوں دیہات میں آبپاشی کی نہریں سیلابی ریلے میں بہہ گئے جبکہ ابھی تک انسانی جان کو نقصان لاحق ہونے کی اطلاعات موصول نہیں ہوئے۔ ریسکیو 1122اور دونوں اضلاع کے کنٹرول رومز سے موصولہ اطلاعات کے مطابق اپر چترال کے تریچ وادی میں سیلابی ریلے نے لولیمی گاؤں میں وسیع پیمانے پر تباہی مچادی ہے جہاں 4گھر مکمل اور 6 گھروں کو جزوی طور پر بہادی ہے۔ اپر چترال کے ہیڈکوارٹرز بونی کے نالے میں اونچے درجے کا سیلاب آیا جس نے متعدد پیدل پلوں کو بہا لے گئی اور جیپ ایبل پل کو جزوی نقصان پہنچادیا جبکہ بونی ٹاؤن کے دو حصوں کا رابطہ ایک دوسرے سے منقطع ہوگئے ہیں۔ بونی گول میں کئی گھروں کے سیلابی ریلے میں بہنے اطلاعات ہیں جبکہ سیب کے باغات بھی متاثر ہوگئے ہیں ۔

بونی کے قریبی گاؤں چرون میں بھی سیلاب نے کئی گھروں کو جزوی نقصان پہنچادیا اور مکئی کے فصل اور باغات زیر آب آنے۔ جنال کوچ گاؤں میں تین مقامات پر سیلابی ریلے نے چترال گلگت روڈ کو ٹریفک کے لیے بلاک کر دیا ہے ۔
لویر چترال کے شینجال دنین میں کئی گھروں میں سیلابی ریلے امڈ آیا جس سے مکینوں کو دوسرے گھروں میں پناہی لینا پڑا اور کئی گھنٹے انتہائی بارش سے سڑکوں میں بارش کا پانی سیلاب کی شکل اختیار کرلی۔ بکراباد اور چیو ڈوک میں سیلابی ریلے نہروں کو کئی مقامات پر بہالے گئی۔ کالاش اور گرم چشمہ کی وادیوں میں بارش نہ ہونے کی اطلاعات ہیں ۔
دریں اثناء ریسکیو 1122 کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق لوئر چترال میں بارشوں کے باعث چترال مین روڈ بکرآباد اور جغور میں کے مقام پر سیلابی ریلے کے باعث بند ہوا، ریسکیو 1122 لوئر چترال کو اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم ایکسویٹر کے ساتھ موقعے پہنچے اور مین روڈ سے ملبہ ہٹا کر ٹریفک کی روانی بحال کردیا، سیلابی ریلے کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہورہی تھی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں