61

تقریب یوم پاکستان 2024 گورنمنٹ ہائی سکول بونی اپرچترال میں منایا گیا ۔

23 مارچ یوم پاکستان دنیاعالم کے لئے ایک عام دن ھے لیکن پاکستان کے مکینوں کے لئے اس دن کی خاص اہمیت ھے اس دن قرارداد پاکستان منظور کی گئی اور ایک نئے مملکت کو وجودبخشنے کی عملی جدوجہد کا باقاعدہ أغازکیاگیا۔اور اس کے ٹھیک سات سال بعد بیش بہا قربانیوں کے نتیجے میں مملکت خداداد پاکستأن ایک عظیم اسلامی , جمہوری ریاست کی صورت میں معرض وجود میں أیا۔
تحریک پاکستان کے قائدین کو خراج عقیدت پیش کرنے اور  دیس کی ترقی اور خوشحالی کی نئے عزم کے ساتھ یوم پاکستان کی تقریب گورنمنٹ ہائی سکول بونی میں منعقد کیاگیا۔ممتاز ماہر تعلیم ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسراپرچترال مفتاح الدین صدرمحفل جبکہ امیرشاہ DSP ہیڈکوارٹر مہمان خصوصی تھے ازین علاوہ SHO بونی عبدالامان ، SDEO مستوج شرف الدین ، ADEO رحمت علی ، ADEO ذوالفقار علی یفتالی ADEO افضل شاہ ، سکول کے انچارچ پرنسپل محمدزمان ، سکول کے اساتذہ کرام اور طلباء و طالبات نے شرکت کی۔ أغاز پرچم کشائی کی تقریب کے بعد شجر کاری مہم سے کیاگیا مہمانان گرامی نے پودالگاکر اج کے دن کا افتتاح کیا۔پھر سکول کے کانفرنس ہال میں پررونق تقریب کااہتمام کیاگیا۔ سکول طلباء وطالبات نے تلاوت،  نعت، حمد اور تقاریر پیش کئے ۔مقررین شرف الدین ، مہمان خصوصی اور صدر محفل نے مدلل انداز میں تحریک پاکستان اور فیام پاکستان پر روشنی ڈالی۔اور اجکے دن کی خاص بات انرولمنٹ مہم کا اغاز جو یکم ماچ سے شروع ھے محترم DEO صاحب نے طلباء وطالبات کو داخلہ کرکے أغاز کیا۔اخر میں ملک وملت کی سلامتی کی دعا کے ساتھ پروگرام اپنے اختتام کو پہنچا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں