398

ایم پی اے سلیم خان نے گرم چشمہ میں اسٹیل کی معلق پل کے گرنے اور موٹر گاڑیوں کی ٹریفک بند ہونے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے حکام کو فوری پر پل کی مرمت کرکے ٹریفک بحال کرنے کے احکامات جاری کردئیے

چترال (ڈیلی چترال نیوز) چترال سے صوبائی اسمبلی کے رکن سلیم خان نے گرم چشمہ میں اسٹیل کی معلق پل کے گرنے اور موٹر گاڑیوں کی ٹریفک بند ہونے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے حکام کو فوری پر پل کی مرمت کرکے ٹریفک بحال کرنے کے احکامات جاری کردئیے جس پر کام کا آغاز کردیا گیا ہے۔سی اینڈ ڈبلیو ڈویژن چترال کے ایکسین انجینئرمقبول اعظم نے فوری سامان پہنچاکرمرمت کی کام شروع کردیا اور دو دن کے اندر اندر عام ٹریفک کے لئے کھول دیاجائے گا۔وی سی ناظم مرُدان قیمت شاہ،وسی سی نائب ناظم موغ انورخان،چترال پی پی پی گرم چشمہ نادرخان اوردیگرعوامی نمائندوں نے علاقے کی پسماندگی کومدرنظررکھتے ہوئے فوری کا شروع کرنے ایم پی اے سلیم خان اور ایکسین انجینئرمقبول اعظم کوتہہ دل سے شکرکیا۔

14572532_1626079681016602_471066319_o

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں