تازہ ترین
طیارہ حادثے میں جان بحق ہونے والوں میں سے چار افراد کی میتیں پاکستان ائر فورس کی سی۔130طیارے کے ذریعے اور دو خواتین کی میت بائے روڈ چترال پہنچائے گئے


خاک کئے گئے ۔ بعد میں شہزادہ فرہاد اور ان کی بیٹی کا جنازہ نماز جنازہ پریڈ گراونڈ میں پڑہانے کے بعد ژانگ بازار میں جامع مسجد کے سامنے سپرد خاک کئے گئے ۔نماز جنازہ میں ہزاروں کی تعداد میں افراد نے شرکت کی جوکہ تعداد کے لحاظ سے ایک ریکارڈ بتائی جاتی ہے۔ ڈسٹرکٹ ناظم چترال مغفرت شاہ نے چترال ائرپورٹ پر ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی طرف سے میتوں کو وصول کیا ۔ دریں اثنا ء ڑانگہ دروش سے تعلق رکھنے والے دو سگی بہنوں فرح ناز اور رانی مہرین دختران محمد جعفر کی میتوں کو بذریعہ سڑک دروش پہنچانے کے بعد سپرد خاک کئے گئے۔ کمانڈنٹ چترال سکاوٹس کرنل نظام الدین شاہ نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔ طیارہ حادثے میں چترال سے تعلق رکھنے والوں کی تعداد بیس تھی جن میں سے اب تک سات افراد کی شناخت ہوگئی ہے جبکہ 13کی شناخت ابھی باقی ہے۔ ایژ گرم چشمہ کے ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے ماں باپ سمیت چھ افراد کی میتوں کی شناخت بھی ابھی باقی ہے ۔