جی بی حکومت کا لکڑ ی کی سمگلنگ روکنے کیلئے کے پی کے حکومت کیساتھ معاہدہ

گلگت / گلگت بلتستان سے ملک کے دیگر صوبوں کو لکڑی سمگلنگ کو روکنے کیلئے جی بی حکومت اور کے پی کے حکومت کے مابین اہم معاہدہ طے پا گیا ، معاہدے کے تحٹ کوہستان کے مقام سازین میں محکمہ جنگلات کا چیک پوسٹ قائم کیا جائیگا چیک پوسٹ ایریا میں سی سی ٹی وی کیمرے لگانے سمیت کے پی کے حکومت محکمہ جنگلات عملے کو تحفظ فراہم کرنے کی پابند ہوگی ۔ باخبر ذرائع سے معلوم ہو اہے کہ گلگت بلتستان صوبائی حکومت نے گلگت بلتستان کے جنگلات کو محفوظ کرنے سمیت خطے سے دیگر صوبوں کو لکڑی سمگلنگ روکنے کیلے کے پی کے حکومت کے معاہدے طے پا گئے ہیں معاہدے کے مطابق کے پی کے کوہستان سازین کے مقامپر گلگت بلتستان محکمہ جنگلات کا چیک پوسٹ قائم کیا جائیگا ۔
جبکہ سیکورٹی سمیت چیک پوسٹ کیلئے اراضی کے پی کے حکومت فراہم کریگی ۔ چیک پوسٹ پر جی بی اور کے پی کے محکمہ جنگلات کا عملہ تعینات ہوگا جہاں پر خفیہ کیمرے لگائے جائینگے جس سے جی بی سے دیگر صوبوں جبکہ کے پی کے سے جی بی لکڑی سمگلنگ روک تھام کو یقینی بنایا جائیگا ۔ ذرائع کے مطابق محکمہ جنگلات نے ورکنگ پالیسی کے تحت محکمہ جنگلا ت کے ڈی ایف او اور آر ایف اوز کو مجسٹریٹ کے اختیارات دئیے ہیں جو لکڑٰ سمگل کرنے کی کوشش میں ملوث افراد کو موقع پر ہی جرمانہ ، اور سزائیں دینے کے اختیار ہونگے



