تازہ ترین

گورنمنٹ گرلزھائی سکول ریشن میں ٹیچر مس نوشبہ کے اعزاز میں الوداعی تقریب

چترال ( شہزادہ احمدشہزاد) گورنمنٹ گرلز ھائی سکول ریشن کی استاد محترمہ مس نوشبہ کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے ایک پُر وقار الوداعی تقریب منعقد ہوئی ۔جس میں گورنمٹ ھائی سکول بونی کے پرنسپل صاحب الرحمن پرنسپل گورنمٹ ھائی سکول موری لشٹ فضل ربی کے علاوہ بڑی تعداد میں اساتذہ کرام ، ویلج کونسل ریشن کے مرد و خواتین کونسلرز اور علاقائی عمائدین نے شرکت کی ۔ تقریب میں مقررین نے اپنے خطاب میں مس نوشبہ کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا ۔ کہ انہوں نے فروغ علم کے سلسلے میں قابل قدر خدمات انجام دی ہیں ۔ جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔ تقریب میں ممتاز شاعر شہزاد احمد شہزاد اور محترم استاد مولانگاہ نگاہ کی مس نوشبہ کی خدمات کے اعتراف میں لکھی ہوئی نظم اسلم شروانی نے پیش کی ۔ جنہیں بہت سراہا گیا ۔ تقریب سے ویلج کونسلر عارف اللہ ، نورعالم شاہ کے علاو ہ صدرمحفل نے بھی خطاب کیا ۔ مس نوشبہ نے اُن کے اعزاز میں پُر وقار تقریب منعقد کرنے پر تمام اساتذہ ، نمایندگان اور عمائدین کا شکریہ ادا کیا ۔

Related Articles

Back to top button