بے تحاشا قرضے کو ایم ایم اے کی آنے والی حکومت ادا کرنے کا پابند نہیں ہوگی؍ صوبائی سینئر نائب امیر مولانا مفتی کفایت اللہ

چترال(جہان نگرجگر)جمعیت علماء اسلام کے صوبائی سینئر نائب امیر مولانا مفتی کفایت اللہ نے کہا کہ ایم ایم اے وقت کی اہم ضرورت ہے ۔اس کو سنگور کے مقام پر 28 طالبات کی دستار بندی کے بعد صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی موجودہ حکومت 436 ارب روپے قرضہ لیکر بچے بچے کے فی بال کو مقروض بنایا ہے ۔ایم ایم اے اقتدار میں آنے کے بعد ان سے پائی پائی کا حساب لے گا۔ اس بے تحاشا قرضے کو ایم ایم اے کی آنے والی حکومت ادا کرنے کا پابند نہیں ہوگی۔ ابھی سے وزیر اعلیٰ اور اسکی کابینہ کو ای سی ایل میں ڈال دیا جائے تاکہ وہ بعد میں بھاگ نہ سکیں۔موجودہ صوبائی حکومت اپنی عیاشیوں کے لئے ابھی سے کوئی انتظام کرے جن کے خلاف کڑاحتساب ہوگا۔انہوں نے مشال کیس کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ توہین عدالت سے بچنا ضروری ہے مگر توہین رسالت سے بچنا اس سے کہیں زیادہ ضروری ہے ۔توہین رسالت کے مرتکب افراد کو سرعام پھانسی دی جانی چائیے۔مگر ان کے خلاف کوئی قابل زکر کاروئی دیکھنے میں نہیں ہوتی۔اس بارے میں دوہرا معیار کی بجائے راست قدم اٹھانے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ علم بغیر استاد کے سیکھا نہیں جاتا۔انہوں نے تعلیم مکمل کرنے والی طالبات اور ان کے والدین کو مبارک باد دی ۔



