تازہ ترین
بجلی موجودہ دور کی ایک عظیم نعمت ہے جس سے طالبعلم بھرپور فائدہ اٹھا کر تعلیمی میدان میں ترقی کر سکتے ہیں/اے سی دروش


لوگوں کو بتایا کہ آپ لوگوں کو چاہیے کہ پی پی اے ایف اور ایس آر ایس پی کے خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ان کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔ اور اپنے حصہ کا کام مکمل زمہ داری اور دیانتداری کے ساتھ ادا کریں اور ان قومی اثاثہ جات کی حفاظت و نگرانی میں کوئی کسر نہ اٹھائیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے میں دیر میں ایس آر ایس پی کے کام سے بخوبی واقف ہوں شہزادہ مسعودالملک کی قیادت میں یہ ادارہ غریب اور ضرورت مند افراد کی بنیادی ضروریات جیسے بجلی، پانی، رسل وسائل کی مشکلات کو دور کرنے میں پورے صوبے میں نہایت اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ کا علاقہ اگرچہ کافی پسماندہ ہے اور مزید توجہ اور ترقیاتی کاموں کا مستحق بھی ہے لیکن قدرتی وسائل جیسے پانی، جنگلات، پہاڑ اور قدرتی حسن سے مالامال ہے۔ ان وسائل کو بروئے کار لانے میں پی پی اے ایف اور ایس آر ایس پی کو مزید اس علاقے پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ اور اس پروجیکٹ کے حوالے سے لوگوں کے جتنے بھی تحفظات اور جائز مطالبات ہیں ان کو دور کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ تاکہ لوگ ادارے کی کارکردگی سے مطمعن ہوکر ادارے کے ساتھ مزید تعاون کرنے کو تیار ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ وہ خود اور ان کی پوری ٹیم ہر وقت ہر قسم کے تعاون کیلئے تیار ہے۔ جب بھی ان کی ضرورت ہوگی تو وہ ہر قسم کی مدد اور تعاون کیلئے حاضر ہو جائیں گے۔ آخر میں جب انہوں نے لوگوں سے پوچھاکہ وہ کھل کر اپنی بات بتا سکتے ہیں یا اداروں کے متعلق کچھ شکوہ شکایات ہیں وہ بھی بلا جھجک کہدیں تو تمام لوگوں نے یک زبان ہو کر کہا کہ وہ سب جرمن حکومت، حکومت پاکستان ، پی پی اے ایف، انٹیگریشن اور خصوصا” ایس آر ایس پی اور شہزادہ مسعودالمک کے بہت زیادہ شکر گزار اور ممنون ہیں کہ انہوں نے ان کیلئے بین القوامی معیار کا ایک پن بجلی گھر بناکر ان پر احسان کیا۔ علاقے کے عمائدین نے اسسٹنٹ کمشنر دروش کا بھی خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا کہ ضلعی انتظامیہ کا واحد زمہ دار افسر ہے کہ انہوں نے پرصد کا دورہ کیا۔ اور پرتپاک انداز میں انھیں رخصت کیا۔