تازہ ترین

مستوج کے نواحی گاوں پرکوسپ نالے میں سیلاب آنے سے پرکوسپ غوروکودوسرے علاقوں سے ملانے والا سڑک بہہ گئے

چترال (ڈیلی چترال نیوز)گذشتہ روزمستوج کے نواحی گاوں پرکوسپ نالے میں سیلاب آنے سے پرکوسپ غوروکودوسرے علاقوں سے ملانے والے سڑک بہہ گئے ،دریائے کی طغیانی اورسیلاب سے پرکوسپ غوروکومستوج ہیڈکواٹرسے ملانے والی واحدپیدل پل بھی دریابردہوگئے ۔ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے الرٹ جاری کردے ہیں کہ پہاڑی علاقوں میں بھی سیلاب کا خدشہ ہے۔علاقے کے عمائدین نے حکومت فوری اقدام اٹھانے کامطالبہ کیاہے ۔پل اورروڈکی بندیش کی وجہ سے بچوں کوسکول جانے ،مریضوں کوہسپتال پہنچانے اورعلاقے کا دیگرآمدروفت متاثرہوچکے ہیں۔مقامی لوگوں کاکہناہے کہ دریائے چترال میں طغیانی سے مستوج کے نشیبی علاقوں میں لوگوں کے زمینات کوکافی نقصان پہنچ چکاہے

Related Articles

Back to top button