ضلعی انتظامیہ حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق صفائی کے انتظامات نہ کراور گرانفروشوں سے سختی سے نمٹنے کا فیصلہ کیاہے/اسسٹنٹ کمشنر چترال عالمگیرخان

چترال (ڈیلی چترال نیوز)اسسٹنٹ کمشنر لوئرچترال عالمگیرخان نے چترال بازارمیں پیٹرول پمپ اور ہوٹلوں کی چیکنگ کے دوران کم گیچ پرتیل فروخت کرنے اورہوٹلوں میں صفائی کی ناقص نظام کودیکھ کرہزاروں روپے جرمانے کرتے ہوئے کہاکہ غیرمیعاری اشیاء فروخت کرنے،حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق صفائی کے انتظامات نہ کرنے والوں اور گرانفروشوں سے سختی سے نمٹنے کا فیصلہ کیاہے کسی کو ناجائز منافع خوری اور گرانفروشی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔اس دوران کئی ہوٹلوں کووارننگ جاری کرکے صفائی کانظام درست کرنے کی ہدایت کی۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چترال عالمگیرخان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاحتی علاقوں میں سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات دے رہے ہیں اور گران فروشی یا صفائی پر کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جا رہی ہے۔ اگر کسی نے سرکاری نرخنامے سے تجاوز کیا تو ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔عوامی حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر چترال عالمگیرخان کی طرف سے چترال بازار چیکنگ اورہوٹلوں میں صفائی کے نظام کودرست کرنے والوں کے خلاف کار وائیوں کو اطمینان بخش قراردیا۔ اور مطالبہ کیا ہے کہ یہ سلسلہ مستقل بنیادوں پر چلا یا جائے تاکہ قانون شکن عناصر پر قانون کی عملداری کا خوف قائم ر ہے۔




