تازہ ترین
اپرچترال پولیس کا موردیر گاؤں میں حیدرعلی کے قتل کی تفتیش میں پیشرفت،مبینہ قاتل کا سراغ لگا لیا

چترال-اپرچترال پولیس نے موردیر گاؤں میں نوجوان حیدرعلی کے قتل کی تفتیش میں پیشرفت کرتے ہوئے وقوعہ کے چوبیس گھنٹوں کے اندر مبینہ قاتل کا سراغ لگا لیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ مبینہ قاتل عظیم اللہ کا تعلق موردیر سے ہے۔ مزید تفصیلات معلوم نہ ہو سکے جبکہ ڈی پی او اپر چترال ذولفقار تنولی نے کہا کہ کیس میں پیشرفت کے بارے میں تمام معلومات کل ( بدھ) تک میڈیا کو جاری کیا جائے گا۔



