تازہ ترین

ربنواز خان اے اے سی موڑکہو/تورکہو مدت ملازمت مکمل کرکے سبکدوش

اپرچترال(نامہ نگار)ربنواز خان ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر موڑکہو/تورکہو اپنا مدت ملازمت مکمل کرکے سبکدوش ہوگئے۔

ربنواز خان نےضلعی انتظامیہ میں جونئر رینک سے ملازمت کا اغاز کیا اور ترقی پاکر اسسٹنٹ کمشنر کے عہدے تک پہنچ کر ملازمت سے سبکدوش ہوگئے۔

ربنواز خان ایک باصلاحیت،فرض شناس، نڈر اور کام نکالنے والے ایڈمنسٹریٹر کے طور پر پہچانے جاتے تھے۔

رب نواز اپنے خاندان کے دوسرے فرد ہیں جو اسسٹنٹ کمشنر کے عہدے تک پہنچ کر ملازمت سے ریٹائر ہوگئے۔
ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین نے رب نواز کے اعزاز میں ڈی،سی، ہاؤس بونی میں الوداعی عشائیہ کا اہتمام کیا ۔

الوداعی تقریب میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اپر چترال، ڈسٹرکٹ پولیس آفسر اپر چترال، سینئر سول جج اپر چترال ، سول جج اپر چترال ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اپر چترال ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ اپر چترال منیجر نیشنل بینک آف پاکستان مین افس چترال اور اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے شرکت کی۔

پروگرام کے اختتام پر ریٹائر ہونے والے افسر کو تحفے تحائف پیش کئے گئے۔

ضلعی انتظامیہ اپر چترال محکمے کی طرف سے ایک پیغام میں کہاگیا ہے کہ موصوف کے گراں قدر خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہے اور ان کے مستقبل کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button