تازہ ترین

ٹریفک عملہ قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کارلا رہی ہے ، چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ

پشاور(پریس ریلیز) سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے غیر رجسٹرڈ گاڑیوں اور کالے شیشوں کے استعمال پر گزشتہ مہینے 11850 افراد پر جرمانے عائد کئے۔ چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ کی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے شہر کے مختلف سیکٹروں میں غیر رجسٹرڈ گاڑیاں اور کالے شیشوں کے استعمال کرنیوالوں کے خلاف کارروائیاں کیں جس کے تحت کالے شیشے استعمال کرنے پر 5850، غیر رجسٹرڈ گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں چلانے پر 6000 افراد کیخلاف کارروائی عمل میں لائی گئی اور گاڑیوں سے کالے شیشے اتارے اور خلاف ورزی کرنیوالوں پر جرمانے عائد کئے۔ چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ نے کہا ہے کہ ٹریفک عملہ قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائے گی جبکہ خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کالے شیشوں کے استعمال اور غیر رجسٹرڈ گاڑیاں چلانے پر پابندی عائد ہے جس کے خلاف سٹی ٹریفک پولیس پشاور الرٹ ہے اور کسی کے ساتھ نرمی نہیں برتی جائیگی کیونکہ قانون ہر خاص و عام کیلئے یکساں ہے جس سے کوئی مبرا نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہری ٹریفک عملے کے ساتھ تعاون کریں اور ٹریفک قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے محب وطن پاکستانی ہونے کا ثبوت دیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button