تازہ ترین

آغا خان رورل سپورٹ پروگرام (AKRSP) کے پراجیکٹ "بیسٹ فار ویر” (Best4Veer) کے زیرِ اہتمام اپر چترال بونی میں GETA کی میٹنگ۔ ممبران کی شرکت۔

چترال(ذکرمحمدزخمی)آغا خان رورل سپورٹ پروگرام (AKRSP) نے کینیڈین حکومت کی مالی معاونت سے پراجیکٹ "بیسٹ فار ویر”پروگرام کے تسلسل کو فروغ دینے، خواتین کی معاشی و سماجی خودمختاری، صنفی مساوات، اور دیگر مسائل کے حل کے لیے اپر چترال بونی میں ایک خصوصی پروگرام کا اہتمام کیا۔ اس پروگرام میں ڈسٹرکٹ جینڈر ایکویلٹی الائنس (GETA) کی چیئرپرسن ایڈووکیٹ عابدہ یونس، (DCSW) کی چیئرپرسن نوشابہ، پاپولیشن ویلفر کے اسٹاف، AKRSP کی نمائندگان عالیہ شہناز، شازیہ سلطان، حنا مراد، اور دیگر اسٹاف کے علاوہ LAPH کے پروگرام منیجر عرفان قاضی نے بھی شرکت کی۔ نیز اپر چترال کے مختلف علاقوں (مستوج، یارخون، بونی، لون، اجنو، تریچ، اویر، کوراغ، کوشٹ، اور نشکو) سے GETA کے ممبران بھی موجود تھے۔ پروگرام کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔ میٹنگ کا بنیادی مقصد سول سوسائٹی تنظیموں کے کردار، ان کی مضبوطی، اور صلاحیتوں کی تعمیر کے حوالے سے جامع و پائیدار لائحہ عمل مرتب کرنا اور کارکردگی کا جائزہ لینا تھا۔ اس کے ساتھ ساتھ صنفی بنیادوں پر مساوات، صنفی برابری کے علمبرداروں کی کارآمد نیٹ ورکنگ، اور مثالی جوڑوں کے کردار کو اجاگر کرنا بھی پروگرام کا حصہ تھا۔ یہ میٹنگ AKRSP کے "بیسٹ فار ویر” پراجیکٹ کے زیرِ نگرانی منعقد ہوئی، جس میں وہ مرد و خواتین شامل تھے جو صنفی مساوات اور خواتین کی خودمختاری کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو عبور کر چکے ہیں یا سماجی و معاشی چیلنجز کے حل میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ خاص طور پر ان مردوں کو بھی سراہا گیا جنہوں نے خواتین کو معاشی شعبوں سمیت نئے ابھرتے ہوئے میدانوں میں شرکت اور ترقی کے لیے سازگار ماحول فراہم کیا۔ پروگرام میں DCSW کی چیئرپرسن نوشابہ نے 2010 کے ہراسمنٹ ایکٹ کی تفصیلی آگاہی دیتے ہوئے اپنے طویل تجربات شیئر کیے۔ اجنو کی اسما احمد نے میڈ وائف سنٹر کو فعال بنانے کی کامیاب رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ AKRSP کی معاونت سے مقامی کمیونٹی اور متعلقہ محکمے کے تعاون سے یہ چیلنجنگ کام ممکن ہوا، جس کے بعد علاقے کی خواتین کو صحت کی بنیادی سہولیات تک رسائی میسر آئی۔ لون کی زیب النساء نے مثالی جوڑوں کی تربیت کے بعد ان کی زندگیوں میں آنے والی مثبت تبدیلیوں اور رویوں کی بہتری پر روشنی ڈالی۔ دیگر خواتین نے بھی اپنے علاقوں میں "چینج ایجنٹ” کے طور پر ادا کیے گئے کرداروں پر تفصیلی گفتگو کی۔ اختتامی سیشن میں LAPH کے پروگرام منیجر عرفان قاضی نے ڈیجیٹل میڈیا اور ڈیجیٹل GBV (جینڈر بیسڈ وائلنس) کے موضوع پر سیر حاصل گفتگو کی۔ شرکاء نے AKRSP اور اس کے اسٹاف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے GETA کو مزید فعال بنانے کی سفارشات پیش کیں۔ میٹنگ کے اخر میں ڈسٹرکٹ سوشل ویلفر آفیسر اور ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر نے بھی پروگرام شرکت کی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button